نگرا ں وزیر اعلی کے پی کے صو با ئی کابینہ عید کے بعد تشکیل دیں گے

کابینہ صوبے سے متعلق اہم فیصلوں، انتخابی تیاریوں کے علاوہ 4 ماہ کے انتظامی بجٹ کی منظوری بھی دے گی

جمعرات 14 جون 2018 16:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) خیبر پختونخوا کی نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل عید کے بعد تک موخر ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی نگراں کابینہ کے لیے زیر غور ناموں میں سے تاحال کسی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ناموں پر مشتمل فہرست نگراں وزیر اعلی کو پیش کی گئی تھی تاہم اس میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہونے کے باعث نگراں وزیر اعلی نے سیاسی ناموں سے عدم اتفاق کیا تھا۔

جس کے بعد مزید ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے فورا بعد خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے حلف کے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں صوبے سے متعلق اہم فیصلوں، انتخابی تیاریوں کے علاوہ 4 ماہ کے انتظامی بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :