پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا، ذرائع
تازہ ترین : 1

پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا، ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا ہے جبکہ پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے، نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کو وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا ، وزارت دا خلہ پر ویز مشرف کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غورکر رہی ہے جس پر جلد فیصلہ متو قع ہے،وا ضح ر ہے کہ گز شتہ د نو ں پر ویز مشرف نے عام انتخا بات میں حصہ لینے کی غر ض سے وطن واپس آ نے کا اعلا ن کیا تھا تا ہم وہ شنا ختی کارڈ اور پا سپو رٹ کیبندشکے با عث وا پس نہیں آ سکے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 16:03:29

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :