دُبئی:پاکستانی مالشیا بچے سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا

عدالت کی جانب سے سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 14 جون 2018 15:23

دُبئی:پاکستانی مالشیا بچے سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر سلاخوں کے پیچھے پہنچ ..
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جُون 2018ء) پاکستانی مالشیے کو ایک چودہ سالہ بھارتی طالب علم کو غیر مناسب طور پر چھُونے اور جنسی عمل کی ترغیب دینے کے جُرم میں قید کی سزا سُنائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری 2018ء کی ایک دوپہر کو ایک 14سالہ طالب علم دُبئی میٹرو سے نکل کر گھر کو جا رہا تھا کہ ایک 39 سالہ شخص نے اُسے روک کر کسی مقام کے بارے میں پوچھا۔

اس کے بعد اس پاکستانی شخص نے کم سن لڑکے سے مزید ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے اور اپنا تعارف ایک مالشیے کے طور پر کروایا۔ اس کے بعد ملزم لڑکے کا پیچھا کرتے ہوئے لِفٹ میں جا پہنچا۔ جہاں اُس نے مبینہ طور پرلڑکے کو گلے لگایا اور اس کی کمر اور رانوں کو چھوا۔ جس پر لڑکے نے مالشیے کو پرے دھکیلا اور لفٹ کا دروازہ کھُلتے ہی بھاگ نکلا۔

(جاری ہے)

لڑکے نے اس واقعے کی اطلاع اپنی ماں کو کی جس نے اس واقعے کی رپورٹ پولیس میں درج کرا دی۔

پولیس نے ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا۔ استغاثہ کی جانب سے ملزم پر کم سن طالب علم سے جنسی چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا۔ جبکہ ملزم کی جانب سے اس الزام سے انکار سامنے آیا ہے۔ عدالت کے سامنے ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے محض بچے کے کندھوں کو چھوا تھا کیونکہ بچے نے بتایا تھا کہ اُس کے بازوؤں کے مسل بہت مضبوط ہیں۔ جبکہ کم سن طالب علم نے استغاثہ کو بتایا کہ ملزم پہلے اُسے گلی میں مِلا جہاں اُس نے کسی جگہ کے بارے میں پوچھا۔

پھر اُس نے میرا نام اور رہائش کے بارے میں سوال کیا۔ اور پھر باتیں کرتے کرتے اُسی لفٹ میں سوار ہو گیا جس پر میں چڑھا تھا۔ لفٹ میں اس نے میرے جسم کے حساس حصّوں کو چھُونے کی کوشش کی اور مجھے جنسی عمل کے لیے اُبھارا۔ جس پر میں خوفزدہ ہو کر لفٹ کا دروازہ کھُلتے ہی اس میں سے بھاگ نکلا اور اس واقعے کی اطلاع فوری طوری پر اپنی ماں کو دی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ14 جولائی 2018ء کو اس مقدمے کی اگلی سُنوائی کے دوران ملزم کو سزا اور امارات بدری کے فیصلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔