جنوبی شام مسئلہ،

مصالحتی پیش رفت میں امریکا و اسرائیل بڑی رکاوٹ ہیں، بشار الاسد

جمعرات 14 جون 2018 15:28

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ جنوبی شام مسئلے پر پیش رفت میں بڑی رکاوٹ امریکا و اسرائیل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جنوبی حصے کے مستقبل کے حوالے سے روسی قیادت میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات چیت میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ امریکا اور اسرائیل ہیں۔

بشار الاسد نے یہ بات العالم ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ اسد کے مطابق اس وقت دو ہی آپشن موجود ہیں کہ جنوبی حصے کو فوجی کارروائی سے بازیاب کرایا جائے یا پھر مصالحتی عمل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کا موقف ہے کہ مصالحت کو فوقیت دینا ضروری ہے۔ روسی صدر بھی جنوبی شام کے لیے امریکا اور اردن سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔