شمالی کوریا پر پابندیاں مکمل جوہری تطہیر تک برقرار رکھی جائیں گی، پومیو

ٹرمپ اور ان کی ملاقات جوہری اسلحہ کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہے،امریکی وزیر خارجہ

جمعرات 14 جون 2018 15:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) امریکی وزیر وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں مکمل جوہری تطہیر تک برقرار رہیں گی،ٹرمپ اور ان کی ملاقات جوہری اسلحہ کے خاتمے کے لئے اہم پیش رفت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کا نفاذ اس وقت تک رکھا جائے جب تک وہ جوہری پروگرام کا پوری طرح خاتمہ نہیں کر لیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو جنوبی کوریائی دارالحکومت سیول میں جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ پومپیو نے ٹرمپ اور ان کی ملاقات کو ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کی بارہ جون کی ملاقات کے بعد دیا۔ دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے بھی پیونگ یانگ میں کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔