قرار داد فلسطین پاس، عرب لیگ کامیاب ،

اسرائیل و امریکا کو منہ کی کھانی پڑی ،حماس نہیں اسرائیل گناگار قرار

جمعرات 14 جون 2018 15:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عرب ممالک کی قراردادبھاری اکثریت سے منظور ہو گئی،قرار داد کی منظوری اسرائیل اور امریکا کے منہ پر طمانچہ ہے، جنرل اسمبلی نے حماس کو نہیں اسرائیل کو گناہگار ٹھرا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عرب ممالک کی قرارداد منظور ہوگئی جبکہ قرارداد کو ناکام بنانے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کی کوششیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

ہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عرب ممالک کی قرارداد منظور ہوگئی جبکہ قرارداد کو ناکام بنانے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کی کوششیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔قرارداد کے حق میں 120 ممالک نے ووٹ دیا ، مخالفت میں 8 ووٹ پڑے جبکہ 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ کی اس قرارداد منظور نہیں کیا جس میں غزہ سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹ فائر کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔