یمن،اتحادی افواج کا کلسٹر بموں سے حملہ،

4معصوم شہری جاں بحق،متعدد زخمی، ایران نواز حوثی باغیوں کا بھاری نقصان

جمعرات 14 جون 2018 15:27

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) یمن کے صوبہ صعدہ میں عرب اتحاد نے کلسٹر بموں سے حملہ کر دیا، ایرانی حوثی باغیوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا، حملے میں یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔جس میں ایرانی حوثی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جب کہ کچھ شہریوں کو بھی جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جنگ میں کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے ۔