قدرتی آفات ، حادثات اور کسی بھی طرح کی ایمرجنسی کی صورت میں PRCکا کردار ہمیشہ اہم رہا‘صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا پاکستان ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر محمود خان سے ملاقات میں اظہار خیال

جمعرات 14 جون 2018 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے پاکستان ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر محمود خان نے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کی اور انہیں محکمے کی کارکردگی اور اسے مزید فعال بنائے جانے کے سلسلہ میں بریف کیا۔ صدر نے اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات ، حادثات اور کسی بھی طرح کی ایمرجنسی کی صورت میں PRCکا کردار ہمیشہ اہم رہا ۔

(جاری ہے)

اس ادارے کو اپنی صلاحیت کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لاتے ہوئے مزید فعال ہونے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زلزلوں ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ ،آندھی طوفان اور دیگر کئی آفات سماوی کی صورت میں پاکستان ریڈ کریسنٹ کو فوری ایمرجنسی فرسٹ ایڈ میڈیکل سہولتیں پہچانی ہوتی ہیں اور متاثرین کو فوری ریلیف پہنچانا ہوتا ہے۔ اُن کی خوراک ، صاف پانی کی فراہمی اور ضروری ایمرجنسی ادویات فراہم کرنی ہوتی ہیں اس لئے اس ادارے کو ہر وقت کسی بھی Emergencyسے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اس کے پاس تمام ضروری انفراسٹکچر موجود ہو۔