نیب لاہور کی کارروائی ،

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کے مرکزی کردار ملزم ملک سجاد حیدر گرفتار

جمعرات 14 جون 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کے مرکزی کردار ملزم ملک سجاد حیدر کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم سجاد حیدر بطور صدر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی تعینات تھا، نیب حکام کی جانب سے اسی کیس میں کل تین سابق عہدداران کو گرفتار کیا گیا تھا،گرفتار ملزمان سے دورانِ تحقیقات ملزم ملک سجاد کے عوام سے دھوکہ دہی کے حوالے سے قلیدی کردار ادا کرنے کے شواہد حاصلہوئے م تمام ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے من پسند افراد کو پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ میں ملوث ہیں،ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بغیر متعدد ممبران کو کروڑوں کے قیمتی پلاٹ الاٹ کیے، ملزم ملک سجاد کمرشل پلاٹس کی بغیر آکشن من پسند افراد کو غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے ، بطور صدر ملزم کیجانب سے مبینہ طور پر سوسائٹی کے ڈویلپمنٹ فنڈز میں کروڑوں کاغبن کیا گیا، 50 سے زائد سوسائٹی ممبران کے پلاٹوں میں ہیر پھیر کے شواہد حاصل ہوئے ، ملزم ملک سجاد کے روپوش ہونیکی اطلاع کے پیش نظر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

نیب حکام کی جانب سے ملزم کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :