مختلف محکموں، افراد کی انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستیں ،
تازہ ترین : 1

مختلف محکموں، افراد کی انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستیں ،

الیکشن کمیشن کااظہار ناراضگی انتخابات کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، جسے مل کر پورا کرنا ہے، کوئی درخواست استثنیٰ کیلئے نہ بھیجی جائے، بیان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف محکموں اور افراد سے انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرنا ہم سب کا ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے ملکر پورا کرنا ہے اور اپنے ملک وقوم کو ایک صاف شفاف الیکشن دینا ہے ۔لہٰذا کوئی ایسی درخواست استثنیٰ کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 15:21:33

اس خبر پر آپ کی رائے‎