بوہری برادری کی آج عید الفطر

کراچی کی بوہری برادری مصری کیلنڈر کی مناسبت سے آج عید الفطر منا رہی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جون 2018 14:55

بوہری برادری کی آج عید الفطر
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2018ء) : سب چاند کا انتظار کرتے رہ گئے اور کراچی کی بوہری برادری نے آج عید الفطر جوش و جذبے سے منا لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی بوہری برادری مصری کلینڈر کی مناسبت سے آج عید الفطرمذہبی جوش وخروش سےمنارہی ہے۔ قومی اخبار کے مطابق نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر بوہری بازار میں واقع طاہری مسجد میں ہوا۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن وامن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کراچی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید اور دیگر تہوار مناتی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں عید الفطر اور شوال کے چاند سے متعلق کئی پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ غروب آفتاب کے بعد 14 منٹ تک کراچی میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ مزید یہ کہ حیدرآباد 13، جیکب آباد 10 اور نوابشاہ میں 12 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

جبکہ کوئٹہ میں 10 اور ژوب میں 8 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ چاند کا سب سے زیادہ دورانیہ کراچی ، ساحلی پٹی حیوانی اور پسنی میں ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش گذشتہ رات ہو چکی ہے۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی۔ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :