دُبئی:بیگ چھیننے کے جُرم میں پاکستانی کو قید کی سزا
ایک سال قید بھُگتنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا
محمد عرفان جمعرات 14 جون 2018 14:35
(جاری ہے)
پولیس نے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے ملزم کو شناخت کر لیا جو کہ ایک ستائیس سالہ پاکستانی تھا اور متحدہ عرب امارات میں بطور سیلز مین کام کر رہا تھا۔
دُبئی کی عدالت نے ملزم کو چینی خاتون پر حملہ آور ہونے‘ اُسے زخمی کرنے اور اُس کے بیگ میں سے قیمتی سامان اور سینتیس سو اماراتی درہم چُرانے کے جُرم میں ایک سال قید کی سزا سُنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف ملزم نے اپیل کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی کہ اُس کی سزا میں کمی کی جائے۔ تاہم پریزائیڈنگ جج سعید سالم بِن صارم نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اُس کی ایک سال قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حُکم سُنایا ہے۔ ملزم کو سزا پُوری کرنے کے فوراً بعد دُبئی سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ اس واردات کے حوالے سے چینی خاتون نے جو ایک دفتر میں سیکرٹری کا کام کرتی ہے‘ عدالت میں بیان دیا تھا کہ ملزم اُس کا پیچھا کر رہا تھا۔ اچانک ملزم نے اُس کا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ جسے اُس نے مضبوطی سے پکڑ لیا۔ جس پر ملزم نے اور زیادہ مضبوطی سے بیگ کو اپنی طرف کھینچا۔ جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر کر زخمی ہو گئی۔ اور ملزم اس کا بیگ چھین کر فرار ہو گیا جس میں رقم کے علاوہ‘ فون ‘ دو سم کارڈ‘ ڈرائیونگ لائسنس اور انشورنس کارڈ موجود تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.