وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پر ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے لیے گاڑیاں متعلقہ ضلع کے آفیسران کے سپر د کی گئیں

جمعرات 14 جون 2018 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے تحت ضلع جہلم ویلی اور راولاکوٹ کے لیے جدید فائیر ریسکیو وہیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل کی چابیاں متعلقہ اضلاع کے آفیسران کے حوالہ کر کے ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ چابیاں دینے کی تقریب جمعرات کے روز وزیر اعظم ہائوس میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری شہری دفاع غلام بشیر مغل ، ، سپیشل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ اعجاز احمدخان اور ریسکیو1122کے آفیسران نے شرکت کی ۔

محکمہ سول ڈیفنس آزاد کشمیر کے زیر انتظام ترقیاتی سکیم ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122برائے اضلاع راولاکوٹ ، جہلم ویلی مالیتی 159.657ملین روپے کا آغازکر دیا گیا اس سکیم کے تحت دو ایمبولینسز دو فائرفائیٹر اور ایک ریسکیو وہیکل خرید کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ان دو اضلاع میں ایمبولینسز فراہم کر دی گئی تھیں ۔ سال 2018میں ان اضلاع کے لیے فائر وریسکیو کی گاڑیاں خرید کی گئی ہیں ۔

ضلع جہلم ویلی میں قبل ازیں فائرفائیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مختلف اوقات میںلگنے والی آگ کے نقصان سے بچنے کا موثر انتظام نہ تھا ۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جمو ں وکشمیر کی خصوصی ہدایت پر ضلع جہلم ویلی کے لیے عوام کی دیرینہ خواہش /مطالبات پر ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے لیے یہ گاڑیاں متعلقہ ضلع کے آفیسران کے سپر د کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو بروقت یقینی بنایا جا سکے ۔ دریں اثناء وزیر اعظم نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ان میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :