Live Updates

عمران خان کو عمرے سے واپسی پر گھر پہنچتے ہ احتجا جی مظا ہر ین کا سامنا

مظا ہر ین نے نظریاتی کارکنان کو عزت دو کے نعرے لگائے، جب تک ٹکٹ نہ ملا بنی گالا دھرنا جاری رہے گا،احتجا جی مظا ہر ین کا اعلان

جمعرات 14 جون 2018 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کیچیئرمین عمران خا کوعمرہ ادائیگی کے بعد بنی گا لہ پہنچتے ہی مظاہرین کے احتجاج کا سا منا کر نا پڑ گیا ،بونیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان من پسند امیدواروں کو ٹکٹ دینے پر بنی گالا میںگز شتہ کئی روز سے احتجاج کر رہے ہیں،نجی ٹی وی کے مطا بق عمران خان کی اہلیہ، گہرے دوست زلفی بخاری، علیم خان، کرن علیم اور عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ وطن واپس آگئے ہیں، چیئر مین پی ٹی آئی کو گھر پہنچتے ہی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کارکنان نے عمران خان کی گاڑی روک لی اور نظریاتی کارکنان کو عزت دو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد عمران خان کو جانے دیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ٹکٹ نہ ملا بنی گالا دھرنا جاری رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی سربراہی میں بورڈ تشکیل دیا تھا۔ تاہم اس بورڈ پر من پسند اور غیر نظریاتی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور ٹکٹ سے محروم رہنے والے امیدوار نے کئی روز سے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات