ای سی ایل کے لیئے شر یف فیملی کے نام کا بینہ کمیٹی کو ارسال
تازہ ترین : 1

ای سی ایل کے لیئے شر یف فیملی کے نام کا بینہ کمیٹی کو ارسال

تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں، نگرا ں وزیر دا خلہ

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) نگراں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کمیٹی کو ارسال کر دیا۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر وزرا ء دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا۔ تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ،، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 14:39:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎