پاکستان کی جانب سے آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ویں ترمیم پربھارتی احتجاج مسترد

مقبوضہ کشمیر کا حل صر ف استصواب رائے ہے ، دفتر خا رجہ

جمعرات 14 جون 2018 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان نے آزادجموں کشمیرکے آئین میں تیر ہو یں ترمیم پربھارتی احتجاج کو مستردکردیا۔

(جاری ہے)

دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل کی جا نب سے جمعرات کو جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت 7دہائیوں سے کشمیرسے متعلق دعوے کرتاآرہاہے جسے پاکستان مستردکرتاہے،بھارتی دعوے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں اور پاکستان آزادجموں کشمیرکے آئین میں 13ہویں ترمیم پر بھی بھارتی احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے بھار ت وہاں سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے،مقبوضہ کشمیر کا حل صر ف استصواب رائے ہے ۔