پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا ،ْ اب کھیلا جا رہا ہے ،ْکیپٹن (ر) صفدر

25جولائی کو بڑی عید ہو گی، جب ہم نظام بدلنے کے لیے نکلیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جون 2018 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ پہلے آئین کو توڑا جا رہا تھا، اب اس سے کھیلا جا رہا ہے۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو بڑی عید ہو گی، جب ہم نظام بدلنے کے لیے نکلیں گے۔

(جاری ہے)

کیپٹن صفدر نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا، ہم نظام آزاد کرائیں گے، بابائے قوم نے ہمیں ملک آزاد کر کے دیا تھا ،ْ ہم نظام آزادکرنے جا رہے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ اوّل تو مشرف بزدل انسان ہے وہ آئیں گے نہیں، آئے تو نظریہ ضرورت پیدا ہوگا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ میں اٴْن لوگوں کوکہنا چاہ رہا ہوں کہ آئین کیساتھ نہ کھیلا جائے۔