کرینہ کپور بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں

بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت میرا ہے اور اس حوالے سے کسی کو جوابدہ نہیں، کرینہ کپور

جمعرات 14 جون 2018 14:36

کرینہ کپور بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) بالی ووڈ معروف ادکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور کی پرورش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھڑک اٹھیں۔

(جاری ہے)

نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ بطور ماں بھی انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کیلئے بہترین مثال قائم کی ان کے بیٹے تیمور علی خان بھی منفرد انداز کے پیش نظر اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا بیٹے سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘‘بیٹے کے ساتھ ہر گزرتا وقت صرف میرا ہے اور اس حوالے سے مجھے نہ سوشل میڈیا صارفین کو جواب دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اپنے مداحوں کو کچھ بتانے کی ضرورت ہے۔