ماضی کی یادوں کو جگاتی فلم ’’ڈمبو‘‘ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا

جمعرات 14 جون 2018 14:36

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) ڈزنی اسٹوڈیوز کی ایک اور کارٹون فلم’’’ڈمبو‘‘کا لائیو ایکشن ریمیک تیار کیا جارہا ہے اور اس کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔اگر تو آپ کو ہاتھی کے بچے پر بنی کارٹون فلم یاد ہے تو یقیناً حیرت ہوگی کہ آخر کس طرح اسے لائیو ایکشن ریمیک کی شکل دی جارہی ہے۔یعنی بولتا چوہا، اڑنے والا ہاتھی اور بہت کچھ، کیسے حقیقی زندگی کی شکل میں ڈھالا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ٹم برٹن اس سے قبل ایلس ان ونڈر لینڈ میں بھی یہ کمال دکھاچکے ہیں اور ڈمبو میں بھی ایسا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔یہ فلم 1941 کی کالسیک اینیمیٹڈ فلم پر مبنی ہے جس میں ایک ایسے ہاتھی کو دکھایا گیا ہے جس کے کان بہت بڑے ہوتے ہیں، جو پروں کا کام سرانجام دیتے ہیں یعنی اسے آسمانوں پر لے جاتے ہیں۔لائیو ایکس اور سی جی آئی اینیمیشن کے امتزاج پر مبنی اس نئی فلم میں کئی کردار ایسے ہیں جو ماضی کی فلم میں دیکھنے میں نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :