نواسکرینوں کے ساتھ کراچی کا سب سے بڑا سنیماگھرعید پر کھلے گا

جمعرات 14 جون 2018 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) کراچی والوں کے لیے نو اسکرینوں کے ساتھ شہرکا سب سے بڑا سینما گھر چھوٹی عید کا بڑا تحفہ بن کر آرہا ہے۔مجموعی طور پر تمام تھیٹرز میں بیک وقت میں سولہ سو افراد کی گنجائش پر مبنی یہ ا سٹیٹ آف دا آرٹ ملٹی پلیکس روشنیوں کے شہر کی سینما کی تاریخ میں ایک ایسا زبردست اضافہ ہے جسے بڑے اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملٹی پلیکس نا صرف ملک کے سب سے بڑے شہر میں بلکہ پاکستان میں آنکھیں کھولنے والا سب سے بڑا پرپز بلٹ سینما گھر ہے۔راشد منہاس روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال،، گلستان جوہر اور اس سے متصل علاقوں کے عوام اس نئے ملٹی پلیکس کو شہری ’ مچ نیڈڈ ایڈیشن‘ یعنی ایک ضروری اضافہ قرار دیتے ہیں جنہیں اس سے قبل فلم دیکھنے کے لئے میلوں کا سفر طے کرکے ڈیفنس یا صدر جانا پڑتا تھا۔