Live Updates

یاسر حسین ٹیلی فلم ‘‘فوٹو کاپی’’ میں جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 14 جون 2018 14:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) فلم ‘‘کراچی سے لاہور’’ اور ‘‘لاہور سے آگے’’ کے بعد فلم اسٹار یاسر حسین ٹیلی فلم ‘‘فوٹو کاپی’’ میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

عید پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی اس ٹیلی فلم کی کاسٹ میں یاسر حسین کے علاوہ شہزاد رضا، اسد صدیقی، ردا علی، محبوب سلطان، فرح نادر اور دیگر شامل ہیں۔کامیڈی سے بھرپور اس ٹیلی فلم میں یاسر حسین ایک پولیس والے کا کردادر نبھاتے نظر آئیں گے جو ایک خوبرو چورنی کے پیچھے پڑا ہے، جبکہ دوسری جانب صرف باتوں سے معاشرے میں سدھار لانا چاہتا ہے۔مذکورہ ٹیلی فلم کے ہدایت کار یاسر تاج اور پروڈیوسر ظفر زیدی ہیں۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :