مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے‘ہما علی

جمعرات 14 جون 2018 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) فلم سٹار ہما علی نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ایک ہی طرح کے اسٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح اسٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ہمارا اسٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لیے ہوئے ہے مگر اسٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :