شیخ رشید نے مریم نواز کو وارننگ دے دی

میں چوہدری نثار نہیں کہ تین سال خاموش رہوں،تین منٹ میں ایسا پوسٹ مارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی!عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کی مریم نواز پر تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 جون 2018 13:59

شیخ رشید نے مریم نواز کو وارننگ دے دی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کو سپریم کورٹ نے اہل قرار دیا تھا۔اسی متعلق جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی نا اہلی کیس سے متعلق فیصلے کا علم تو پورے پاکستان کو تھا۔مریم نواز کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچوں پر کبھی تبصرہ نہیں کرتا لیکن میں مریم نواز سے درخواست کرتا ہوں کہ میں چوہدری نثار نہیں ہوں کہ سوچتا رہوں کہ مجھےبولنا چاہئیے یا نہیں بولنا چاہییے۔

اور نہ ہی میں چوہدری نثار علی خان کی طرح تین سال انتظار کرنے والا شخص ہوں۔میں مریم نواز کو وارننگ دیتا ہوں کہ میں میں تو تین منٹ میں ایسا پوسٹ مارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی۔

(جاری ہے)

تو میں مریم نواز کو آخری وارننگ دیتا ہوں کہ میرا نام نواز شریف نہیں شیخ رشید ہے۔میں مفاہمت کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔میں ن لیگ کے لیے سیاسی موت ثابت ہوں گا۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا تھا کہ پوری قوم کومعلوم تھاکہ شیخ رشید کے کیس کا کیا فیصلہ آنا ہے اس لئے اسے سننا گوارا نہیں کیا ،یہ روایت 70سالوں سے چلی آرہی ہے کہ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو استعمال کئے ہوئے ٹشو پیپر کی طرح باہر پھینک دو ،ملک کے آئین کو توڑنے والا عدالت آتے ہوئے ہسپتال اور پھر کمر درد کا بہانہ بنا کر باہر بھی چلا گیا لیکن اس کو بلایا جارہا ہے اس کا انتظار کیا جارہا ہے ،ڈکٹیٹر نے دو بار آئین توڑا ، 60ججز کو قلم کی ایک جنبش سے نکال باہر کیا ، گھروں میں نظر بند کیا لیکن پھر بھی کوئی بات نہیں ، نواز شریف ملک میں آئین و قانونی کی حکمرانی کیلئے مقدمات کا سامنا اور تکالیف برداشت کررہا ہے ۔