سرگودھا ‘ دو گروپوں میں جھگڑا‘ فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ ‘6افراد زخمی

جمعرات 14 جون 2018 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) سرگودھا کے قصنہ پھلروان نواح میں خاندانی تنازعات پر دو گروپوں میں جھگڑا پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے حملہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔اس واقعہ میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پھلروان کے چک 7 اعوان والا میں دو گروپوں کے مابین خاندانی رنجش چلی آرہی تھی جس پر جھگڑا میں مسلح افراد میں ڈانڈوں اور اسلحہ سے فائرنگ میں ،ناصر علی وقاص،جنید سرفراز، عامر شہزاد،امتیاز،ناصر اکبر، شدید زخمی ہو گے۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پویس تھانہ پھلروان نے تفتیش شروع کر دی۔