سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔۔۔حکومت نے بری خبر سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جون 2018 12:58

سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔۔۔حکومت نے بری خبر سنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2018ء) : عید الفطر پر حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن نگران حکومت نے آتے ہی سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔ نگران حکومت نے وفاقی اور سرکاری محکموں کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کی بجائے مہینے کے آخر میں معمول کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا جس نے سرکاری ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔

عید الفطر پر ایڈوانس تنخواہ نہ ملنے پر سرکاری ملازمین کے منہ لٹک گئے۔ اس سےقبل خبر آئی تھی کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ دینے کا معاملہ نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اور نگران وزیراعلیٰ نے معاملے کی منظوری دی، تو ہی سرکاری افسران و ملازمین کو عید الفطر پر ایڈوانس تنخواہ جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیکن نگران حکومت نے وفاقی اور سرکاری محکموں کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کی بجائے مہینے کے آخر میں معمول کی تنخواہ دینے کا ہی اعلان کیا ۔ سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت سرکاری ملازمین کو عید الفطر پر 15 جون سے 18 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔ اسی باعث ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی مشکل قرار دی جا رہی ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے قانون کے مطابق عید بیس تاریخ کے بعد ہو تو تنخواہ ایڈوانس جاری ہو سکے گی لیکن اس سال چونکہ عید بیس تاریخ سے پہلے ہےلہٰذا اس وجہ سے سرکاری افسران و ملازمین کو تنخواہ قبل از وقت دینا مشکل ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب الیکشن 2018ء کے حوالے نگران حکومت آچکی ہے اور اگر ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کے معاملے پر اگر نگران حکومت منظوری دے دے تو پھر ایڈوانس تنخواہ جاری کی جا سکتی ہے۔

پنجاب میں تنخواہوں کی مد میں ماہانہ پچیس ارب روپے کا اجرا کیا جاتا ہے، لیکن مالیاتی خسارے اور نگران سیٹ اپ کے تحت مالی بحران بھی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں نگران حکومت نے آتے ہی ڈیویلپمنٹ بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پنجاب میں نگران حکومت چار ماہ تک جاری ترقیاتی بجٹ منظور کرے گی۔4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ میں 2017ء اور 2018ء کے جاری منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 4 سو ارب روپے تک متوقع ہو گا۔