مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج نے بانڈی پورہ میںدو نوجوان شہید کر دیئے

جمعرات 14 جون 2018 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے Panarمیںجاری آپریشن کے دوران شہید کیا۔Panarمیں بھارتی فوج کا آپریشن گزشتہ چھ روز سے جاری ہے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان عسکریت پسند تھے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔