Live Updates

پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر

پی ٹی آئی عام انتخابات میں کتنی سیٹیں لے گی ؟ صحافی نے خوشخبری سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جون 2018 11:56

پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی رانا مبشر نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کو خوشخبری سنا دی۔ رانا مبشرنے کہا کہ پی ٹی آئی عام انتخابات کے لیے اچھی تیاری کر رہی ہے۔ اس تیاری کو دیکھ کر ایک سوال ذہن میں اُٹھ رہا ہے کہ کیا عام انتخابات میں عمران خان ووٹ مل جائیں گے یا نہیں ، اس پر ہم میں سے کوئی بھی حتمی رائے نہیں دے سکتا، لیکن جو پی ٹی آئی کی محنت ہےاور پی ٹی آئی کی جو ورکنگ ہے ان کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی نوے سے سو سیٹیں لے لے گی ، اگر ایسا ہوتا ہے اور اگر پی ٹی آئی اتنی سیٹیں لے لیتی ہے پھر بھی عمران خان سولو فلائٹ نہیں لے سکیں گے۔

پھر ان کو یہ دیکھنا ہو گا کہ ان کو کس کے ساتھ مل بیٹھ کر حکومت بنانی ہے۔

(جاری ہے)

ہو سکتا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کر لیں اور اپنے ووٹرز کو یہ کہیں کہ ہم نے بلاول بھٹو کے ساتھ اتحاد کیا ہے آصف زرداری کے ساتھ نہیں۔ کیونکہ ماضی میں پی ٹی آئی رہنما اور خود عمران خان بھی آصف علی زرداری کے خلاف بولتے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور ہر پارٹی اپنی کامیابی کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنے انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹس کا اجرا کیا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے تاحال کسی فہرست کا اعلان نہیں کیا۔ حال ہی میں ملک کے کئی سیاستدانوں اور الیکٹیبلز کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا پی ٹی آئی کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے جس کی وجہ سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات 2018ء میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی ملے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی اس مرتبہ انتخابی اُمیدواروں کے ساتھ میدان میں اُترے گی ، اور عین ممکن ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات