الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کی نگرانی فوج کرے گی،سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کر دی گئیں، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 جون 2018 11:55

الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جون 2018ء) بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کی نگرانی فوج کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی سر براہی چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کی۔اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارات ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اس کے علاوہ بھی کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران فوج سیکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور وسٹل فاؤنڈیشن ،پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوں گی،اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے بیلیٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں کیا گیا تھا کہ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔