عدالت سے انجلینا جولی کو نئی ہدایات جاری
تازہ ترین : 1

عدالت سے انجلینا جولی کو نئی ہدایات جاری

اپنے تمام چھ بچوں کے ٹیلیفون نمبرز والد بریڈ پٹ کو دیں تاکہ بچے والد سے رابطے میں رہ سکیں‘عدالت

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ہالی ووڈ کے سابقہ جوڑے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان بچوں کی تحویل کے کیس میں عدالت نے انجلینا جولی کو نئی ہدایات جاری کر دیں اورعمل نہ کرنے کی صورت میں انجلینا کو بچے بریٹ پٹ کے حوالے کرنا پڑیں گے۔۔عدالت نے انجلینا کو ہدایت کی ہے کہ اپنے تمام چھ بچوں کے ٹیلیفون نمبرز والد بریڈ پٹ کو دیں تاکہ بچے والد سے رابطے میں رہ سکیں۔ والد سے رابطے میں نہ رہنا بچوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔۔عدالت نے بچوں کی بریڈ پٹ سے ملاقات کے لیے گھنٹے بھی مختص کیے ہیں۔انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان ستمبر 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/06/2018 - 11:50:24

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :