Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 14 جون 2018 09:48

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ
لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔ جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی لندن میں ہی منائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانگی کے لیے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور کارکنان نے سابق وزیراعظم کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔ نواز شریف عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جبکہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔دونوں کو گزشتہ سماعت میں حاجری سے اسثنی دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لندن روانہ ہو رہی ہوں، انشااللہ اگلے ہفتے واپسی ہے، امی سے ملاقات اور انہیں گلے لگانے کیلئے بے تاب ہوں، آپ سب سے امی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔


یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لندن روانگی کی اجازت سپریم کورٹ نے دی تھی جبکہ گزشتہ چند روز سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبریں بھی گردش کرتی رہی جس کے بعد  لیکن آج ان کی لندن روانگی کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات