Live Updates

مسلم لیگ ن نے بیشتر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کر لیا

پارٹی امیدواروں کا با ضابطہ اعلان کل شام یا جمعہ کی صبح تک کیا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 23:58

مسلم لیگ ن نے بیشتر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :مسلم لیگ ن نے بیشتر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کر لیا پارٹی امیدواروں کا با ضابطہ اعلان کل شام یا جمعہ کی صبح تک کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آچکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی تمام تر سیاسی جماعتوں نے انتخابی معرکے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔اپنی نوعیت کے حوالے سے الیکشن 2018 کو پاکستانی سیاست کا تاریخی مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتوں نے یکے بعد دیگرے اپنی مدتیں پوری کی ہیں اور سیاسی و جمہوری طریقے سے رخصت ہو کرچلی گئی ہیں۔اس مرتبہ ایک بار پھر انتقال اقتدار کا مرحلہ سیاسی طریقے سے آگے بڑھنے جارہا ہے جو پاکستان میں سیاسی کلچر کے فروغ کی بہت بڑی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

اس انتخاب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے 60 فیصد حلقوں میں اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بقیہ کا اعلان کل متوقع ہے۔اس حوالے سے سیاسی میدان کے بڑے فریق اور پاکستان کی اہم ترین سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نے بھی اپنے انتخابی پہلوانوں کا اعلان کر دیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے بیشتر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی امیدواروں کا با ضابطہ اعلان کل شام یا جمعہ کی صبح تک کیا جائے گا۔

چودھری نثار کی جگہ انجینیرقمرالسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ ملنےکا امکان ہے۔اسلام آباد سے طارق فضل چودھری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد سےن لیگ کے دیگر2امیدواروں کا حتمی فیصلہ کل شام تک ہوگا۔جاوید ہاشمی ملتان سےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے۔شہباز شریف لاہوراورسوات سےالیکشن لڑیں گے۔مریم نواز کو بھی لاہور سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راناثناءاللہ بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔عابد شیرعلی،خواجہ آصف، خرم دستگیر بھی ٹکٹ حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔احسن اقبال،میاں جاویدلطیف بھی ٹکٹ حاصل کرنیوالوں میں شامل ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا مری کے علاوہ اسلام آبادسےبھی الیکشن لڑنےکاامکان ہے۔حمزہ شہباز، ایازصادق، پرویز ملک،خواجہ سعدرفیق، روحیل اصغرکوٹکٹ مل گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات