تھائی لینڈ کے "آن لائن بھکاری" کے جھانسے میں نہ آئیں۔ نئی وارننگ جاری کر دی گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 جون 2018 23:58

تھائی لینڈ کے "آن لائن بھکاری" کے جھانسے میں نہ آئیں۔ نئی وارننگ جاری ..

فیس بک کے ایک پیج پر رحمدل افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے عطیات اس "بےروزگار" شخص کو دینے سے پہلے دوبارہ سوچیں جس نے شاندار کھانا کھانے کے لیے لوگوں سے آن لائن 40 بھات (1.67 ڈالر) امداد کی درخواست کی تھی۔
 مذکورہ شخص نے فیس بک کے کچھ گروپس میں پوسٹ کی کہ وہ ایک ہفتے سے بےروزگار ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں صرف 60 بھات باقی رہ گئے ہیں جبکہ بنک کم ازکم 100 بھات ہونے پر رقم نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا اس نے فیس بک گروپ میں لوگوں سے درخواست کی کہ وہ  40 بھات اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیں تاکہ وہ کھانا کھانے کے لیے رقم نکلوا سکے۔
اب فیس بک پر Khao Jao V4 پیج نے مذکورہ شخص کی تصویر کے ساتھ وارننگ جاری کی ہے کہ اسے عطیات دینے سے پہلے دوبارہ ضرور سوچیں کیونکہ اس کی پوسٹ کے 18 دن بعد اس کے بنک اکاؤنٹ میں 27 ہزار بھات اکٹھے ہو چکے تھے۔ تصویر میں شابو شاپ میں موجود مذکورہ شخص کا چہرہ دھندلا کرنے کے بعد اسے پوسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :