Live Updates

عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 13 جون 2018 23:50

عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) چیئرمین عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد گزشتہ رات وطن واپس پہنچ گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان،زلفی بخاری،عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے،عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا تھا۔لیکن تین گھنٹے کے بعد عمران خان کے طیارے کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔اسی متعلق میڈیا پر خوب بحث کی گئی اور کہا گیا کہ ایک شخص جو نیب کو مطلوب ہو اور س کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہو اسے کیسے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہےاس حوالے سے عمران خان پر بھی خوب تنقید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ویسے تو بہت اصولوں کی بات کرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دوست کا نام ای سی ایل سے نکلوا دیا ۔تاہم اب زلفی بخاری نے خود بھی اس متعلق ٹویٹر کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ ایک برطانوی شہری جس نے کبھی کوئی پبلک آفس نہیں چلایا اور وہ برطانیہ میں باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتا ہو۔اور جس نے کبھی بھی پاکستان میں ایک روپے کا کاروبار نہ کیا ہو تو میں یہ جاننا چاہوں گا کہ پاکستان کے تجربہ کار صحافی یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں نیب کے سامنے جواب دہ ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات