Live Updates

پاکستان واپس جانا چاہتا ہوں، حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا، پرویز مشرف

میرا نہیں خیال کہ فوج عمران خان کی حمایت کر رہی ہے، فوج کی اپنی پسند اور نا پسند ہوتی ہے ، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں ، پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے مذاکرات پر زور دیا، سابق صدر کا بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو

بدھ 13 جون 2018 23:50

دبئی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان واپس جانا چاہتا ہوں، حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ، ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی ۔ بین الاقوامی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں کچھ باتوں کا ذکر نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ فوج عمران خان کی حمایت کر رہی ہے ۔

فوج کی اپنی پسند اور نا پسند ہوتی ہے ۔ ہمیشہ پاکستان کے مفادات کی بات کی ۔ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم بڑھ رہے ہیں ۔ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے مذاکرات پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات