Live Updates

حنیف عباسی کو این اے 60 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا

این اے 60 میں حنیف عباسی کا مقابلہ شیخ رشید کا سے ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 23:21

حنیف عباسی کو این اے 60 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13 جون 2018ء) :حنیف عباسی کو این اے 60 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ این اے 60 میں حنیف عباسی کا مقابلہ شیخ رشید کا سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔

ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک کے طول و عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں ابھی انتخابی امیدواروں کی نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس میں یہ بھی طے کیا جارہا ہے کہ کونسا بڑا سیاسی پہلوان کس حلقے سے کس بڑے سیاسی نام کے مخالف اترے گا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کو این اے 60 سے ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔اس حلقے میں حنیف عباسی کا مقابلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ہوگا۔دوسری جانب شیخ رشید نے بھی این اے 62 اور این اے 60 سے بھرپور الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ این اے 62 سے شیخ رشید کے مقابلے میں چودھری تنویر کا بیٹا الیکشن لڑے گا۔بیرسٹر چودھری دانیال کواین اے 62 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا۔چودھری دانیال کے چھوٹے بھائی چودھری اسامہ کوبھی پی پی 14 راولپنڈی کاٹکٹ مل گیا۔چودھری دانیال اورچودھری اسامہ لیگی سینیٹر چودھری تنویر کے صاحبزادے ہیں۔




Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات