مسلم لیگ ن نے انتخابی سیاست کے بڑے ناموں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

عاصم نذیر این اے 101,دانیال چوہدری 102، رانا ثنا اللہ این اے 106 جبکہ عابد شیر علی این اے 108سے انتخابی معرکہ لڑیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 23:06

مسلم لیگ ن نے انتخابی سیاست کے بڑے ناموں کو ٹکٹ جاری کر دئیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :مسلم لیگ ن نے انتخابی سیاست کے بڑے ناموں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔ عاصم نذیر این اے 101,دانیال چوہدری 102، رانا ثنا اللہ این اے 106 جبکہ عابد شیر علی این اے 108سے انتخابی معرکہ لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آچکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی تمام تر سیاسی جماعتوں نے انتخابی معرکے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

اپنی نوعیت کے حوالے سے الیکشن 2018 کو پاکستانی سیاست کا تاریخی مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتوں نے یکے بعد دیگرے اپنی مدتیں پوری کی ہیں اور سیاسی و جمہوری طریقے سے رخصت ہو کرچلی گئی ہیں۔اس مرتبہ ایک بار پھر انتقال اقتدار کا مرحلہ سیاسی طریقے سے آگے بڑھنے جارہا ہے جو پاکستان میں سیاسی کلچر کے فروغ کی بہت بڑی نشانی ہے۔

(جاری ہے)

اس انتخاب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے 60 فیصد حلقوں میں اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بقیہ کا اعلان کل متوقع ہے۔اس حوالے سے سیاسی میدان کے بڑے فریق اور پاکستان کی اہم ترین سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نے بھی اپنے انتخابی پہلوانوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

اس حوالے فیصل آباد سے مسلم لیگ ن نے بڑے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عاصم نذیر این اے 101,دانیال چوہدری 102، رانا ثنا اللہ این اے 106 جبکہ عابد شیر علی این اے 108سے انتخابی معرکہ لڑیں گے۔سیاسی تبصرہ نگاروں کا موقف ہے کہ لاہور کے بعد مسلم لیگ ن کا تحریک انصاف سے بڑا ٹاکرا ملتان اور فیصل آباد سے ہوگا۔