Live Updates

راولپنڈی ، عمران خان کے ہر فیصلے پر سر تسلیم خم کر تے ہوئے ہر ٹکٹ ہولڈ ر کی بھر پور انتخابی مہم چلا ئی جا ئے گی،خا لد خا ن جدون

بدھ 13 جون 2018 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما خا لد خا ن جدون نے کہاکہ قائد تحریک انصاف عمران خان کے ہر فیصلے پر سر تسلیم خم کر تے ہوئے ہر ٹکٹ ہولڈ ر کی بھر پور انتخابی مہم چلا ئی جا ئے گی اس وقت پاکستان کو قائد تحریک انصاف عمران خان کی اشد ضر ورت ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن عید کے بعد گھر گھر قائد تحریک ا نصاف عمرا ن خان کا پیغام مہم میں حصہ لیں اپنے بیان میں خالد خان جدون نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری مافیا سے نجات حاصل کر نے کیلئے بلے کے نشان پر مہر لگاکر پٹ نا اہل اور چوروں سے ملک کو نجات دلا نا ہوگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات