Live Updates

راولپنڈی،میرا جینا مرنا پی ٹی ئی کے ساتھ ہے،کرنل (ر) اجمل صابر راجہ

میرے سیاسی حریف چوہی نثار علی خان کی سیاست اب خاتمہ کے قریب آ چکی ہے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات موجود ہیں، رہنماء تحریک انصاف

بدھ 13 جون 2018 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ این اے 59سے قومی اسمبلی کے امید وارکرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پی ٹی ئی کے ساتھ ہے میرے سیاسی حریف چوہی نثار علی خان کی سیاست اب خاتمہ کے قریب آ چکی ہے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات موجود ہیں مجھے یقین ہے کہ قائد عمران خان این اے 59 کے ٹکٹ پر نظر ثانی کریں گے اور میرٹ پر فیصلہ کرکے مجھے ٹکٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرحلقہ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کارکن کا حق اس کیلئے پر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی بورڈ میں ایک طاقتور ممبر نے پارٹی میں اختلافات کی بنیاد رکھی ٹکٹوں کی غلط تقسیم سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات