حیدرآباد،مسلم لیگ (ن ) کو دیوار سے لگا کر خا ص شخص کیلئے راہ ہموارکرنے سے ملک کو جو نقصان ہو گا،سید فصیح الحسنین شاہ

لوٹے اور مفاد پر ست ملک کے دشمن ، عوام ایسے لوگوں کو مستر د کرے تاکہ آئند ہ سر نا اٹھا سکیں، سابق نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) حیدرآباد

بدھ 13 جون 2018 22:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے سابق نا ئب صدر اور بزرگ سیاستدان سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس طر ح کے انتخا با ت ہو رہے ہیں اور جس طر ح مسلم لیگ (ن ) کو دیوار سے لگا کر کسی خا ص شخص کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے اس سے اس ملک کو جو نقصان پہنچے گا اُ س پر پو ری قوم کو غور کر نا چا ہیے اور انتخابات میں اُ ن لو ٹو ں اور مفاد پر ستو ں کو نا کا م بنا کر اس طر ح اِن لو گو ں کو مستر د کیا جا ئے کہ آئند ہ یہ سر نا اٹھا سکیں یہ لو گ ہی سب سے بڑ ے ملک کے دشمن ہیں اور عوام کے بھی دشمن ہیں یہ ہی لو گ انتخا با ت سے پہلے اپنی پارٹیا ں بد لتے ہیں اپنے مفادات حا صل کر تے ہیں اور پھر کسی کے اشارے پر منتخب حکومتو ں کو کمز ور کر تے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس مر تبہ محب وطن عوام ایک مر تبہ پھر مسلم لیگ (ن) کو بھر پو ر طر یقے سے کا میا ب کر ائے اور اُن کو بتا دیں کہ اب وہ جا گ چکے ہیں ،اگر قوم نے اِن لو ٹو ں کو اور علما ئے سو کو اپنے اوپر مسلط کیا تو اللہ تعالیٰ انہیں معاف نہیں کر ے گا، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہو ں کے اللہ تعالیٰ اس ملک کو آنے والی آفت سے بچا ئے ۔