چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پرملکہ کوہسار مری اور راولپنڈی کیلئے سکیورٹی پلان جاری

راولپنڈی میں ضلعی پولیس کے 4ہزارسے زائداور مری میں500سے زائد افسران وملازمین ڈیوٹی دیں گے

بدھ 13 جون 2018 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پرملکہ کوہسار مری اور راولپنڈی کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیاہے اس مقصد کے لئے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی میں ضلعی پولیس کے 4ہزارسے زائداور مری میں500سے زائد افسران وملازمین ڈیوٹی دیں گے اس موقع پرضلعی پولیس فورس کے علاوہ ایلیٹ فورس، گھڑ سوار پولیس، ڈولفن فورس ،موٹر سائیکل سوار ،کوئیک ریسپانس فورس، رضاکاراور لیڈیز پولیس بھی ڈیوٹی دے گی پٹرولنگ کے علاوہ فٹ پٹرولنگ بھی جاری رہے گی تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سوار پولیس چاند رات اور عیدالفطرکے موقع پر اپنے علاقوں میںگشت کریں گے عیدالفطر کے اجتماعات میںمساجداور کھلے مقامات پر داخلے کے لئے 1 ہی راستہ استعمال کیا جائے گااور تمام شرکا کی باڈی سرچ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے ضلع راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوںپر خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیںمتعلقہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں میں خود نگرانی کریں گے علاوہ ازیں عید کے موقع پر تفریح گاہوں اور پارکوں میں عوام کے رش کے باعث تمام پبلک پارکس پر خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیںاور ان مقامات پر کار چوری ،جیب تراشی اور ہلڑ بازی کے انسداد کیلئے موثر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں راولپنڈی پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھنے پر فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیںادھرمری میںعیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کی وجہ سے عوام کے ممکنہ رش کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے ٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں جس پر راولپنڈی پولیس کے 500افسران و ملازمین اور لیڈیز پولیس ڈیوٹی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :