عیدالفطر کے حوالے سے رینج بھر میں سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

تمام تر عید گاہوں اور مساجد پر 2000سے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے

بدھ 13 جون 2018 22:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے حوالے سے رینج بھر میں سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔رینج بھر میں 134مساجد، امام بارگاہ اور عید گاہ سمیت 158دیگر کھلے مقامات پر عید نماز ادا کی جائے گی ۔ عیدنماز کے موقع پر سیکورٹی کے خوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

تمام تر عید گاہوں اور مساجد پر 2000سے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر سیکورٹی میں کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ،تمام تر اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی ہے ۔ چاند رات کے حوالے سے بازاروں ،شاپنگ سینٹرز او دیگر پبلک پلیس پر بھی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

شہر میں اضافی پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی و خاجی راستو ں پر چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا داخلہ روکا جا سکے۔ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے تمام ایس ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن کرکے ان کے گرفتاریاں یقینی بنائیں اور پولیس کے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :