نصیرآباد پولیس کی کارروائی دوران گشت ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو ڈاکو فرار گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل دو عدد میگزین گولیاں برآمد

بدھ 13 جون 2018 22:37

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نصیرآباد پولیس کی کارروائی دوران گشت ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو ڈاکو فرار گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل دو عدد میگزین گولیاں برآمد گرفتار ڈاکو نے اپنے دو ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ۔

(جاری ہے)

نصیرآباد پولیس کے جاری کردہ پریس اعلامیہ کے مطابق 11 اور 12 جون 2018 کی درمیانی شب موٹرسائیکل گشت پر معمور اے ایس آئی غازی خان ہیڈ کانسٹیبل میاں خان متعینہ پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی اور مددگار سینٹر ملازمان ہیڈ کانسٹیبل علی داد ہیڈ کانسٹیبل صابر کانسٹیبل علی حسن اور کانسٹیبل محمد اشرف بروقت دو بج کر پانچ منٹ ڈیوٹی کے سلسلے میں بوہڑ محلہ پہنچے تو اچانک تین اشخاص جو مسلح کلاشنکوف ٹی ٹی پسٹل جو کہ مشکوک معلوم ہورہے تھے کو پولیس جوانوں نے للکارا تو ملزمان نے پولیس پر اپنے اپنے ٹی ٹی پسٹل اور کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کردی جسکے سبب پولیس ملازمین نے بھی اپنی حفاظت خود اختیاری میں اپنے اپنے اسلحہ سے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑا دو فرار ہو گئے زخمی ڈاکو نے اپنا نام عمران شاہ بتایاگرفتار ڈاکو سے ایک ٹی ٹی پسٹل دو عدد میگزین اور پانچ گولیاں برامد کر لی گئیں ہیں زخمی ہونے والے گرفتار ڈاکو نے اعتراف جرم کے ساتھ فرار ہونے والے اپنے دو ساتھیوں کے نام بھی بتائے جن میں مور عرف مورو بغدار اور دوسرے کا نام جمیل بگٹی بتلایا ملزم نے مزید بتایا کہ ہم چوری کی نیت سے جارہے تھے ملزم بعدازاں سول ہسپتال میں دم توڑ گیا گرفتار ملزم پولیس تھانہ صدر کو 6 مختلف مقدمات پولیس تھانہ عزیز بلو شہید کے دو جبکہ صحبت پور پولیس کو بھی دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا بلاشبہ نصیرآباد پولیس نے بہت بڑی کاروائی کی ہے جس سے ڈاکوں کے ایک خطرناک گرہو کا خاتمہ کیا گیا ہے پولیس کی اس کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس کے جوانوں کو ترقی اور نقد انعام سے نوازا جارہا ہے۔