موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ ‘100کے کارڈ پر100ملے گا

بدھ 13 جون 2018 22:35

موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 14 جون بروز جمعرات رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائیگا۔