Live Updates

( ن) لیگ کی اعلی قیادت نے خواجہ احمد حسان کو این اے 130 سے ٹکٹ دینے کا گرین سگنل دے دیا

بدھ 13 جون 2018 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ ( ن) کی اعلی قیادت نے خواجہ احمد حسان کو این اے 130 سے ٹکٹ دینے کا گرین سگنل دے دیاجبکہ خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ عوام نے ساتھ دیا تو کامیابی ن لیگ کا مقدر ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف نے خواجہ احمد حسان کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا اس موقع پر شہباز شریف کی جانب سے خواجہ احمد حسان کو لاہور کے حلقہ 130 سے پارٹی ٹکٹ دینے کا گرین سگنل دیا گیا خواجہ احمد حسان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ دینے پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا ہے کہ قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کر یں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات