پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے وہ راحیل شریف کا دبئی میں بیٹھ کر شکریہ ادا کرتے رہے‘سینیٹر پرویز رشید

ن) لیگ کے قائد نوازشر یف تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہوگی ‘ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 13 جون 2018 22:35

پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے وہ راحیل شریف کا دبئی میں بیٹھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے وہ راحیل شریف کا دبئی میں بیٹھ کر شکریہ ادا کرتے رہے‘(ن) لیگ کے قائد نوازشر یف تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویز مشرف کو عدالت سے گر فتار نہ کر نے کی بھی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے مگر اسکے باوجود پرویز مشرف پاکستان واپس نہیں آئیں گے کیونکہ انکو پتہ ہے حالات کیا ہیں پرویز مشرف دوبئی میں اپنے ٹاک شوز کے دوران جنرل راحیل شر یف کا شکر یہ اداکرتے رہے ہیں ۔