سپریم کورٹ نے امیدواروں کودیواروں پرتشہیری مہم چلانے سے روک دیا

الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پرچلائے‘ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمے داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمے داری نبھا سکیں‘چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

بدھ 13 جون 2018 22:35

سپریم کورٹ نے امیدواروں کودیواروں پرتشہیری مہم چلانے سے روک دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سپریم کورٹ نے امیدواروں کودیواروں پرتشہیری مہم چلانے سے روکتے ہوئے ریما کس دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پرچلائے‘ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمے داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمے داری نبھا سکیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد کرائے،بینراورپوسٹرزلگنے چاہییں تاکہ لوگوں کوامیدوارکاپتا چل سکے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پرچلائے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمے داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمے داری نبھا سکیں۔