عا م انتخابات میں عوام کرپٹ راشی حکمرانوں کو مسترد کردیں،حافظ نعیم الرحمن
کرپٹ حکمرانوں نے محروموں و مجبوروں کے نام پر سیاست کرکے ان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا ،شہر کے وسائل شہر پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کیا گیا، اگر شہر کا اقتدارانہی کرپٹ و نااہل لوگوں کے پاس رہا تو حالات کبھی تبدیل نہیں ہوں گے،''تقریب تحفہ عید ''سے خطاب
بدھ 13 جون 2018 22:11
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان ، پی ایس 128کے نامزد امیدوار سید وجیہہ الحسن ،امیر زون سہیل زیدی اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں 2000سے زائد بچوں اور بچیوں میں عید کے جوڑے تقسیم کیے گیے اور بچیوں کو مفت مہندی بھی لگائی گئی۔
تقریب میں 1سے 12 سال تک کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت سوٹ بھی فراہم کیے گیے۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں جماعت اسلامی زون ناظم آباد گلبہار اور مجلس عمل کے کارکنان کی پوری ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتاہوں جنہوں نے ہر سا ل کی طرح امسا ل بھی سفید پوش گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا اور عید کی خوشیوں میں ان کا سہارا بنے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے شہریوں کے بجلی کے بل اتنے مہنگے کردیے ہیں کہ عوام پریشان حال ہیں کہ بجلی کا بل بھریں یا اپنے بچوں کو اچھی تعلیم اور عید کے لیے نئے کپڑے دلواسکیں۔ شہر میں بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی سنگین صورت اختیار کرچکا ہے ،شہری و بلدیاتی حکومتوں نے پانی ، بجلی اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر کے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی شہریوں کے حقوقِ کے لیے جدو جہد کی، بجلی اور پانی کے مسائل حل کرائے۔شہر کا مینڈیٹ رکھنے والوں نے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ہمیشہ سے اختیارات کا رونا رویا اور اربوں روپے کی کرپشن کر کے شہر کا پیسہ شہریوں کے بجائے کرپشن کی نذ ر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی شہر کی اپنی ایک شناخت اور پہچان تھی اس شہر نے علامہ شاہ احمد نورانی ، پروفیسر غفور احمد ، عبد الستار افغانی ،نعمت اللہ خان جیسے لوگ تیار کیے جنہوں نے شہر کی بے لوث خدمت کی اور شہر کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ کراچی کے لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ کراچی کو پھر سے تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں یا شہر چمکتا ، دھمکتا روشن بنانا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کا ماضی روشن ہے ،ہم نے شہر کی خدمت کی او رآج تک مخالف جماعت بھی ہم پر ایک روپے کا کرپشن کا الزام بھی نہیں لگاسکی اس لیے اب اہل اور دیانت دارقیادت کا انتخاب کریں تاکہ شہر میں ایک مرتبہ پھر روشنیاں بحال ہوسکیں۔#مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.