کراچی،کرپٹ حکمرانوں نے محروموں و مجبوروں کے نام پر سیاست کرکے ان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا،حافظ نعیم الرحمن
شہر کے وسائل شہر پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کیا گیا، اگر شہر کا اقتدارانہی کرپٹ و نااہل لوگوں کے پاس رہا تو حالات کبھی تبدیل نہیںہوں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی
بدھ 13 جون 2018 22:11
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان ، پی ایس 128کے نامزد امیدوار سید وجیہہ الحسن ،امیر زون سہیل زیدی اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں 2000سے زائد بچوں اور بچیوں میں عید کے جوڑے تقسیم کیے گیے اور بچیوں کو مفت مہندی بھی لگائی گئی۔
تقریب میں 1سے 12 سال تک کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت سوٹ بھی فراہم کیے گیے۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں جماعت اسلامی زون ناظم آباد گلبہار اور مجلس عمل کے کارکنان کی پوری ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتاہوں جنہوں نے ہر سا ل کی طرح امسا ل بھی سفید پوش گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا اور عید کی خوشیوں میں ان کا سہارا بنے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے شہریوں کے بجلی کے بل اتنے مہنگے کردیے ہیں کہ عوام پریشان حال ہیں کہ بجلی کا بل بھریں یا اپنے بچوں کو اچھی تعلیم اور عید کے لیے نئے کپڑے دلواسکیں ۔ شہر میں بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی سنگین صورت اختیار کرچکا ہے ،شہری و بلدیاتی حکومتوں نے پانی ، بجلی اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر کے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی شہریوں کے حقوقِ کے لیے جدو جہد کی، بجلی اور پانی کے مسائل حل کرائے ۔شہر کا مینڈیٹ رکھنے والوں نے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ہمیشہ سے اختیارات کا رونا رویا اور اربوں روپے کی کرپشن کر کے شہر کا پیسہ شہریوں کے بجائے کرپشن کی نذ ر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی شہر کی اپنی ایک شناخت اور پہچان تھی اس شہر نے علامہ شاہ احمد نورانی ، پروفیسر غفور احمد ، عبد الستار افغانی ،نعمت اللہ خان جیسے لوگ تیار کیے جنہوں نے شہر کی بے لوث خدمت کی اور شہر کو ترقی کی جانب گامزن کیا ۔ کراچی کے لوگوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ کراچی کو پھر سے تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں یا شہر چمکتا ، دھمکتا روشن بنانا چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کا ماضی روشن ہے ،ہم نے شہر کی خدمت کی او رآج تک مخالف جماعت بھی ہم پر ایک روپے کا کرپشن کا الزام بھی نہیں لگاسکی اس لیے اب اہل اور دیانت دارقیادت کا انتخاب کریں تاکہ شہر میں ایک مرتبہ پھر روشنیاں بحال ہوسکیں۔#مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.