کیمیکلز،کاسمیٹکس کلرزکے استعمال پر سوئٹس اینڈ بیکرز، ناقص صفائی پر ریسٹورنٹ، آئس کریم یونٹ سیل

ناقص انتظامات، فوڈ ٹیکنالوجسٹ نہ ہونے پر گلبرگ کے معروف بیکرز کا بیکری آئٹم پروڈکشن یونٹ سیل ملتان روڈ پر واقع معروف بیکرز کو پانچ لاکھ جبکہ بھبتیاں چوک پر واقع پروڈکشن یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ

بدھ 13 جون 2018 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عید الفطر کے لیے تیار ہونے والی اشیا خوردونوش کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے شہر بھر کے بڑے سوئیٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ اور ناقص انتظامات، فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی عدم۔موجودگی پر گلبرگ کے معروف سوئیٹس اینڈ بیکرز کا بیکری آئٹم پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا۔

ملتان روڈ پر واقع معروف بیکرز کو پانچ لاکھ جبکہ بھبتیاں چوک پر واقع پروڈکشن یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ کیا۔ بہترین معیار ،سابقہ ہدایات پر عمل کرنے اورفوڈ ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی پر گورمے سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کی حالت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے دودھ سے بنی ڈیری پراڈکٹس لانچ کرنے پر مالمو بیکرز کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دودھ سے بنی ڈیری پراڈکٹس ہماری آئندہ نسل کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضامن ہیں۔ عید کے حوالے سے جارہ مہم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میںاب تک ایک ہزار کے قریب پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ جبکہ 150 سے زائد کو سیل کیا جا چکا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں تمام ٹیموں کو 3 شفٹوں میں کام کرتے ہوئے سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کی مسلسل اور کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید کاروائیوں میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کاروائیاں کرتے ہوئے سوئٹس اینڈ بیکرز کو مضر صحت غیر معیاری اجزا استعمال کرنے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹ اور فروزن ڈیزٹ پر آئس کریم کی غلط لیبلنگ کرنے پر یونٹ سیل کر دیے ۔علاوہ ازیں غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ 6ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے نشتر ٹائون میں واقع اے ون بیکرز کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ، کاسمیٹکس کلرز ، مصنوعی مٹھاس ،کیمیکلز اورناقص آئل استعمال کرنے،رکارڈ کی عدم موجودگی، اورحشرات کی بہتات پر سیل کر دیا گیا۔

جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر موجود الحبیب ریسٹورنٹ اینڈ مِلک پراڈکٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،ناقص آئل اور غیر معیاری اجزا استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نہ ہونے ،گندے برتنوں کے استعمال پر سیل کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھوگیوال میںکاروائی کرتے ہوئے بِگ بائٹ پراڈکٹس (آئس کریم یونٹ) کوفرزون ڈیزٹ پر آئس کریم کی لیبلنگ کرنے ،تاریخ اجرا اور انتہا کی عدم موجودگی ،کھلے رنگ،زائدلمعیاد اشیا استعمال کرنے،کیمیکل ڈرمز میں دودھ اورکریم ذخیرہ کرنے پر سیل کر دیا۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میںمزید کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس پر خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد اشیا کی موجودگی، لیبلنگ کی عدم موجودگی،کھلے رنگ استعمال کرنے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر7فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر1لاکھ6ہزارکے جرمانے عائد کئے گئے ۔

مزید کاروائیوں میں ملاوٹی دودھ ،گلی سڑی سبزیاں ، زائدلمعیاد آئل ، نان فوڈ گریڈ کلر، ڈرنکس اینڈ مشروبات اور ناقص کیچپ کو تلف کر دیا گیا۔پنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے۔