ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ عمران علی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے متعلق اجلاس

ضلع میں 2 جولائی سے 5 جولائی تک پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا، پولیو موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کریں گے ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

بدھ 13 جون 2018 22:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ عمران علی کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے متعلق اجلاس ہوا جس میں لاڑکانہ اور رتوڈیرو کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع میں 2 جولائی سے 5 جولائی تک پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ پولیو موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کریں گے یہ تب ممکن ہے جب مختلف اداروں کے سربراہان اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاوں کریں گے اور ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک قومی کاز ہے، ہمیں مل کر پولیو مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سمیت ٹیکے ہر صورت میں لگوائیں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :